غیرقانونی بھرتی کیس ‘ چودھری پرویز الٰہی پر فردجرم عاید نہ ہوسکی

1

لاہور (نمائندہ جسارت) مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان پر گزشتہ روز بھی فرد جرم عاید نہیں ہو سکی۔ اینٹی کرپشن کورٹ کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس پر سماعت کی ۔پرویز الٰہی کی جانب سے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی ۔عدالت میں دائر درخواست میں بتایا گیا کہ پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہے، جیل میں گرنے کی وجہ سے پرویز الٰہی کی پسلیاں ٹوٹ گئی تھیں اور وہ پوری طرح صحت یاب نہیں ہو سکے۔