ایک ہی راستے سے گنڈاپور کا فرار ہونا وفاق کیلیے بڑا سوال ہے‘ فیصل کریم

36

پشاور(آن لائن)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ایک ہی راستے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بار بار فرار ہونا وفاق کے لیے بڑا سوال ہے، مظاہرین کو بھگانے پر جشن نہ منائیں، ان کا تیسری بار فرار ہونا وفاق کی ناکامی ہے۔ گورنر ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پاس وقت نہیں کہ کرم جائے، اسلام آباد میں آگ لگانے کے بجائے کرم میں آگ بجھاتے، دسمبرکے پہلے ہفتے میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کررہا ہوں،جو حالات خراب کرناچاہتے ہیں۔