وفاقی اداروں پر واٹربورڈ کے 20ارب روپے واجب الادا

11

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس بدھ کو چیئرمین نثار احمد کھوڑو کی صدارت میں کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے رکن قاسم سراج سومرو، واٹر بورڈ کے سی ای او صلاح الدین احمد،انجینئر اسدللہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی سال 2019ع سے سال 2021ع تک آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایک آڈٹ پیرا میں اس بات کا انکشاف سامنے آیا کے سندھ کے وفاقی حکومت کے اداروں پر پانی کے بلوں کی مد میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے 20 ارب روپے سے زائد کی واجبات ہیں جو مختلف وفاقی ادارے 2016 سے واٹر بورڈ کو ادا نہیں کر رہے ہیں۔