کراچی (اسٹاف رپورٹر)گھی اور کوکنگ آئل کی بڑھتی قیمت نے چھوٹے کاروباری طبقے اور عوام کو پریشان کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے سے چھوٹے کاروباری افراد کے لیے کام کرنا مشکل ہوگیا ہے400روپے فی لیٹر ملنے والا تیل اب 510اور550روپے تک مہنگا ہوگیا جس سے کاروباری اخراجات دگنے ہوگئے ہیں۔دکانداروں نے بتایاکہ کاروبار متاثر ہوگیا اب کوئی بچت نہیں رہی، جو گھی کا کاٹن ساڑھے6ہزار روپے کا ملتا تھا اب ساڑھے8ہزار روپے میں مل رہا ہے۔صارفین کے مطابق غریب آدمی کہاں سے اخراجات پورے کرے گا، کوئی بھی اشیا دیکھ لیں سب مہنگی ہیں عوام کو کسی ایک چیز کا بھی ریلیف نہیں ہے۔کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنا اور مقامی سطح پر روپے کی قدر میں کمی قرار دی جارہی ہے۔