اسلام آباد (نمائندہ جسارت) اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی معافی کے لیے امریکی صدرکو خط لکھ دیا جس میں ان کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ بارکے صدر ریاست علی آزاد نے امریکی صدر جوبائیڈن کو کھلا خط لکھا، جس کی کاپی عافیہ موومنٹ کے رہنماؤں کو بھی بھیجی گئی ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ ایک وکیل کے طور پر ڈاکٹر عافیہ کیس کا مطالعہ کیا اور حالت زار تشویش ناک ہے، ڈاکٹرعافیہ کیس تاریخ کے افسوسناک سانحات میں سے ایک کی نمائندگی کرتا ہے اور اس میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں‘ ابتدائی حراست اور مقدمے کی سماعت تک قواعد و ضوابط اور قانون کو نظر انداز کیا گیا، مقدمے کی سماعت کے دوران بھی تعصب کے خدشات کا متعدد مرتبہ اظہار کیا گیا۔