ساہیوال‘ دھماکا خیز مواد رکھنے کا جرم ثابت‘ 31 سال قید کی سزا

34

لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب کے ضلع ساہیوال کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو جرم ثابت ہونے پر31 سال قیدکی سزا سنادی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد وحید اللہ پٹھان کو اسپیشل جج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے دہشت گرد پر دھماکا خیز مواد رکھنے اور دہشت گردی کا جرم ثابت ہونے پر 31 سال قید کی سزا کا حکم سنایا۔رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے ضلع چیچہ وطنی سے ایک سال قبل دہشت گرد کو گرفتار کرکے دھماکا خیز مواد برآمد کیا تھا۔