اسلام آباد(صباح نیوز)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے اپنے فیصلوں پر عمل درآمد میں تاخیر پر تشویش کا اظہار ۔ متعلقہ وزارتوں کو ای سی سی کے فیصلوں پر بروقت عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے دیگر اسٹیک ہولڈر وزارتوں اور ڈویژنز کے ساتھ بہتر ہم آہنگی قائم کرنے اور کسی بھی رکاوٹ کے خاتمے کے لیے موثر حکمت عملی اپنانے کی ہدایات جاری۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق ای سی سی کااجلاس وزارتِ خزانہ میں وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔