عالمی کرکٹ رینکنگ: بابر اعظم ون ڈے کے سلطان برقرار، صائم کی بہتر پوزیشن

89

دبئی(اسپورٹس ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ بلے باز کی رینکنگ جاری کردی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے بلے بازوں کی رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم پہلی، بھارت کے روہت شرما بدستور دوسری پوزیشن پر ہیں جبکہ اس فہرست میں تیسری پوزیشن پر بھارت کے ہی شبمن گل موجود ہیں۔ ون ڈے بلے بازی کی رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب ٹاپ 100کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے، زمبابوے کے خلاف سنچری اسکور کرنے کے بعد صائم ایوب رینکنگ میں 90ویں پوزیشن پر براجمان ہیں آئی سی سی ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے شاہین آفریدی پہلی پوزیشن کھوبیٹھے، شاہین ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے اور راشد خان ایک درجہ بہتری کے بعد پہلے نمبر پر پہنچ گئے ٹیسٹ بلے بازی کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے بھارت کے یشسوی جیسوال2 درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر جبکہ انگلینڈ کے کین ولیمسن کی تیسری پوزیشن ہے ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے سعود شکیل ایک درجہ بہتری کے بعد 8 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بھمرا ایک مرتبہ پھر نمبر ون بولر بن گئے۔