پشاور( ا سپورٹس ڈیسک)پشاور فٹبال پریمیئر لیگ سیزن 2 پروقار تقریب میں اختتام ہوگیا۔ لیگ میں ملک سے 15 ٹیموں نے حصہ لیا، جبکہ فائنل میچ گزشتہ روز ریل کشمیر اور ینگ بوائز ڈی آئی خان کے درمیان کھیلا گیاجس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ریل کشمیر نے ڈی آئی خان ینگ بوائز کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔اس موقع پر تعمیر پاکستان فائونڈ یشن یوتھ کوارڈینیٹر چیئر مین ہومنگ پجن ایسوسی ایشن رفیق الرحمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ آرگنائزنگ سیکرٹری خالد خان ، ریجنل اسپورٹس آفیسر کاشف فرحان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔جمخانہ گرائونڈ پر منعقدہ پشاور فٹبال پریمیئر لیگ کا فائنل ریل کشمیر فٹبال کلب اور ینگ بوائز ڈی آئی خان فٹبال کلب کے درمیان کھیلاگیا جس میں میں ریل کشمیر کلب نے ایک گول سے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی ، لیگ کے آرگنائزر خالد خان نے اس موقع پر کہا کہ “پشاور پریمیئر لیگ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔