سعودی عرب دنیا کا طویل ترین ڈرائیور لیس میٹرو سسٹم شروع کر دیا گیا

100

ریاض (کامرس ڈیسک)غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب ریاض میٹرو سسٹم کا یہ منصوبہ 22.5 ارب امریکی ڈالر سے شروع کرنے کی تیاری کررہا ہے جسے دنیا کا سب سے طویل ڈرائیور لیس میٹرو سسٹم بنانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔تیز ترین ٹرین کا منصوبہ: جدہ سے مکہ کا سفر صرف 5 منٹ میں طے ہوگا27 نومبر یس میٹرو سروس کے کچھ حصے کا افتتاح ہوگیا، پہلے مرحلے میں تین لائنوں کا آپریشن دیکھا جائے گا اور باقی لائنوں پر دسمبر کے وسط تک کام شروع ہو جائے گا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس میٹرو سروس کا مقصد سڑکوں سے ٹریفک کو کم کرنا ہے، اور ساتھ ہی تیز اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔اس کے علاوہ اس منصوبے کو شمسی توانائی سے بھی جوڑا جائے گا اور میٹرو سروس کے اسٹیشنز پر سولر پینلز کا استعمال کیا جائے گا تاکہ اس منصوبے کے اہم کاموں کیلئے 20 فیصد تک بجلی پیدا کی جاسکے۔