راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک) قائد اعظم ٹرافی سہ فریقی مرحلے کے پہلے میچ کے دوسرے روز سیالکوٹ نے پشاور کیخلاف اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 319رنز بنا لیے اور اسے 148 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی اذان اویس شاندار 161رنز کیساتھ وکٹ پر موجود ہیں، عامر خان نے4 وکٹیں حاصل کیں ، پشاور کی ٹیم پہلی اننگز میں171 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی۔ گزشتہ روز ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں سیالکوٹ نے اپنی پہلی اننگز 74 رنز بغیر کسی نقصان کے شروع کی لیکن 4 رنز کے اضافے پر اس کی پہلی وکٹ گر گئی جب عاشر محمود 31 رنز بنا کر عامر خان کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے، عبدالرحمان دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 28 رنز بنا کر ہلال احمد کا نشانہ بنے۔