کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا بدھ کو کیماڑی ضلع کا دورہ

20

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے بدھ کو کیماڑی ضلع کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ افسران کے ہمراہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں اور منصوبوں کی بروقت تکمیل میں حائل رکاوٹیں دور کرنے میں متعلقہ اداروں کی مدد کریں، یقینی بنائیں کہ ترقیاتی کام مطلوبہ معیار اور قانونی تقاضوں کے مطابق ہوں۔کمشنر نے ضلع کیماڑی میں زیر تعمیر مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔