کراچی (اسٹاف رپورٹر) چینی تاجر کو معدنیات کے نام پر بجری ایکسپورٹ کرنے کے اسکینڈل میں ایف آئی اے نے کسٹمز ایکسپورٹ حکام کو بھی شامل تفتیش کر کے فراڈ میں ملوث نجی بینک کے ریجنل ہیڈ ساؤتھ خالد بکالی کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستانی ایکسپورٹر اور چینی امپورٹر نے 17 جنوری کو ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت کمپنی نے 1500 میٹرک ٹن کرومیم اورے ایکسپورٹ کرنا تھا۔ 11 فروری کو کراچی بندرگاہ سے چائنا بندرگارہ کنٹینر بھیجا گیا لیکن کنٹینر میں کرومیم کی جگہ بجری بھری ہوئی تھی۔ چینی کمپنی کی امپورٹر مس کورائن چن کی شکایت پر پاکستانی ایکسپورٹر پر مقدمہ کیا گیا۔ ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم ذیشان بلگرامی نے بینک میں جعلی انسپیکشن سرٹیفکیٹ جمع کروایا تھا اور چینی کمپنی کی بھیجی گئی رقم ملزم نے اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفرکر لی تھی۔