بھارتی ریاست اتردیش میں ٹریفک حادثہ‘ 5ڈاکٹرہلاک

83
اترپردیش میں حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کو سڑک سے ہٹایا جارہا ہے

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کی سیفئی میڈیکل یونیورسٹی کے 5ڈاکٹر لکھنؤ ایکسپریس وے پر خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ حادثے میں مرنے والے تمام افراد شادی کی تقریب سے واپس جارہے تھے۔ گاڑی تیز رفتاری کے باعث مخالف لائن میں پہنچ گئی اور ٹرک سے ٹکراگئی۔