جنوبی کوریا: فوج سے فرار کے لیے موٹا ہونے کا الزام‘ 2افراد کو سزا

53

سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا میں فوج میں بھرتی سے بچنے کے لیے موٹا ہونے کے الزام میں 2افراد کو سزا سنادی گئی۔ عدالت نے فوج میں ضروری تربیت یا اپنا کردار ادا کرنے سے بچنے کے لیے 20 کلو تک وزن بڑھانے والے شہری کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ملزم 2017 ء میں لیے گئے امتحان میں فوج میں خدمات کے لیے جسمانی طور پر فٹ تھا۔دوسرے ملزم نے اس کا وزن بڑھانے میں معاونت فراہم کی۔