نیویارک کے شہری گند پھیلانے کے عادی‘ یومیہ 2 کروڑ کلو کچرا اٹھایا جانے لگا

78

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے شہر نیویارک کے لوگوں کی گند پھیلانے کے عادت کے باعث انتظامیہ یومیہ 2کروڑ کلو کچرا اٹھانے پر مجبور ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق نیویارک کے شہری کچرے کو پلاسٹک کے تھیلوں میں بھر کر فٹ پاتھ پر کہیں بھی پھینک دیتے ہیں۔ تھیلے پھٹ جانے سے کچرا بکھر جاتا ،جس سے نہ صرف گندگی پھیلتے ہی بلکہ شہر میں چوہوں بہتات بھی ہوگئی ہے۔ شہری انتظامیہ کی جانب سے جابجا کچر ے کے ڈبوں کا انتظام کیا گیا ہے،تاہم عادت سے مجبور شہری فٹ پاتھ پر کچرے کے تھیلے ڈالنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شہر میں ایک کروڑ کلو کچرا انتظامیہ صاف کرتی ،جب کہ باقی گندگی نجی ادارے ٹھکانے لگاتے ہیں۔