نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ کے آصف آباد ضلع کے ہاسٹل میں غیر معیاری غذا کی فراہمی کے باعث بیمار ہونے والی طالبہ زندگی کی بازی ہار گئی۔ طالبہ کو طبیعت زیادہ بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ واقعہ 31اکتوبر کو پیش آیا تھااور وانکیڈی اسکول میں غیر معیاری غذا کے باعث دیگر طالبات بھی بیمار ہوئی تھیں۔