جاپان: ویتنامی چوروں کے گروہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے

58

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی پولیس نے دکانوں سے اشیا چوری کرنے والے ویتنامی گروہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے۔ پولیس نے گروہ کے 4ٹھکانوں کی تلاشی لی۔ پولیس کو شبہہ ہے کہ دکان سے چوری شدہ کاسمیٹکس اور ادویات ہوم ڈیلیوری سروسز کا استعمال کرتے ہوئے اِن ٹھکانوں میں بھیجی گئیں۔کارروائی ویتنامی افراد کے بیانات اور موبائل فونز میں محفوظ ڈیلیوری رسیدوں کی تصاویر کی بنیاد پر کی گئی ہے۔