کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین لیاقت آباد ٹائون فراز حسیب کی وائس چیئرمین اسحاق تیموری کے ہمراہ ٹائون میونسپل کارپوریشن کے اجلاس کی صدارت۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ اجلاس کی روداد کی منظوری کے ساتھ مختلف قرار دادیں پیش کی گئیں، جس میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیا قت آ با د میں میونسپل مجسٹریٹ کے اختیارات ٹاؤن میونسپل کمشنر کومنتقل کرنے کا فیصلے پر بات ہوئی اور لیا قت آ با د کی حدود میں دیوانی و فوجداری مقدمات کے سلسلے میں اختر حسین ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو (12ماہ) توسیع کی کرتے ہوئے عارضی بنیاد پر قانونی مشیر تقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں لیا قت آ با د ٹاؤن کی یونین کونسل نمبر 4میں شعیب بخاری پارک کا نام تبدیل کر کے محمد علی قریشی فیملی پارک کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پیش کی گئیں تمام قراردادیں اتفاقِ رائے سے منظور کی گئیں۔ اس موقع پر چیئرمین فراز حسیب نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی قیادت لیاقت آباد ٹائون کی تعمیر و ترقی کے لیے کوشاں ہے، ہم اپنے محدود وسائل کو استعمال کرتے ہوئے عوام کو ممکنہ سہولتیں فراہم کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد ٹائون میں تعمیر و ترقی کا سفرجاری ہے، ہم نے اب تک15 پارکس اور دو اسپورٹس کمپلیکس بنائے ہیں۔