سلطان آباد میں جوئے سٹے اور منشیات کابازار گرم

44

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کیماڑی میں ڈاکس تھانہ کی حدود سلطان آباد میں کھلے عام جوئے سٹے اور منشیات کابازار گرم جبکہ پولیس غیرقانونی دھندوں کی سرپرست بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق سلطان آباد میں جوئے سٹے کا کنگ امتیاز عرف کالا خان، الیاس عرف ماسٹرنے ایک بار پھر جوئے سٹے کے اڈے کھول لئے ہیں۔پھول چوک سمیت سلطان آباد کے متعدد جگہوں پر پرائز بانڈ اور سٹے کا کام چلا رہے ہیں۔ ایس ایچ او نفیس الرحمان اور چوکی انچارج غلام حسین کو ہفتہ وار بھتہ دیا جاتا ہے۔ علاقہ مکینوں نے متعدد بار شکایات کیں لیکن علاقہ پولیس چوکی اور تھانہ کی طرف سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ایس ایس پی کی ٹیم چھاپہ مارکارروائی کرتی ہے تو جوئے سٹے کے اڈے چلانے والوں کو چوکی سے اطلاع موصول ہو جاتی ہے جس پر کچھ وقت کیلئے کام بند کر کے سائیڈ پر ہو جاتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کے الیاس عرف ماسٹراور کالا خان جوئے سٹے کے اڈے چلانے پرگرفتاربھی ہوچکے ہیںمگر اب پھر پولیس میںموجود کالی بھیڑوں کی سرپرستی کے باعث جوئے سٹے کے اڈے آباد کردیئے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایس ایس پی کیماڑی اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں جوئے ،سٹے اور منشیات کے اڈوں کوفوری طور پربندکیا جائے اور جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سرپرستوں کے خلاف قانونی کارروائی کرکے نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جائے۔