اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت ملک کے لیے خطرہ بن گئی ہے، ہماری قیادت گورنر راج کے بارے میں ضرور سوچے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں میزبان جاوید چودھری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرم اور پارا چنار میں اس وقت بدترین صورت حال ہے جبکہ کئی اضلاع میں لوگ شام کے بعد اپنے علاقوں میں گھروں سے باہر بھی نہیں نکل سکتے اور صوبے کی کابینہ کے ایجنڈے میں یہ معاملہ کہیں نظر نہیں آتا۔