مقبولیت کا خوفناک استعمال اسٹیبلشمنٹ کی طاقت بنتا ہے‘لیاقت بلوچ

22

لاہو ر(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی، مجلس قائمہ سیاسی قومی اُمور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عوام میں مقبولیت کا خوفناک استعمال اسٹیبلشمنٹ کی طاقت بنتا ہے، جمہوریت کی بحالی، غیر جانبدارانہ انتخابات، عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے بڑی جمہوری جدوجہد کرنا ہو گی، سیاسی بحرانوں کے حل کے لیے قومی سیاسی ڈائیلاگ ناگزیر ہے۔منصورہ سے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ سیاسی جمہوری احتجاج کو طاقت سے روکنا حکومتوں کے لیے وبال جان بنتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بیلاروس کے صدر کا دورہ پاکستان جرأت مندانہ، دوستانہ اور مفید ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئین کی حدود کا سیاست، ریاست اور مقتدر قوتوں کو پابند ہونا ہو گا۔ سیکورٹی اہل کاروں اور سیاسی کارکنان کی شہادتیں قومی المیہ ہے۔