پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 5 سطحیں بحال، انڈیکس 99269 پوائنٹس پر بند

102
Index hits new all-time high

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 5 سطحیں بحال ہو گئیں جب کہ انڈیکس 99269 پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی کا رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں آج کاروباری حجم ایک ارب 3 کروڑ سے زائد حصص کے سودوں پر مشتمل رہا۔

بدھ کے روز کاروباری دن کا آغاز 3618 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے بعد مارکیٹ میں 4 سطحیں بحال ہو گئیں۔ واضح رہے گزشتہ روز 98 ہزار، 97 ہزار، 96 ہزار اور 95 ہزار کی 4 سطحیں گر گئی تھیں اور مارکیٹ کا اختتام 3505 پوائنٹس کی بڑی مندی کے ساتھ ہوا تھا۔

آج کاروباری ہفتے کے تیسرے دن پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور مارکیٹ کے اختتام تک 4695 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس کی 5 سطحیں بحال ہونے کے ساتھ انڈیکس 99269 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔