عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد

164
Bogus-ul-Qadir trust case

لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے عمران خان کی درخواستیں خارج کردیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل کے روبرو آج دن میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی تھی، جس میں وکلا اور پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت نے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے عسکری ٹاور حملہ، شادمان تھانے کو جلانے سمیت دیگر8مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر کی گئی تھیں۔