آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت کتنی ہے؟

99
The price of gold increased

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 275900 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے کے اضافے سے 236540 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 16 ڈالر سے بڑھ کر 2647 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔