امریکا نے گوتم اڈانی کے وارنٹ سے بھارت کو تاحال باضابطہ مطلع نہیں کیا

109

نئی دہلی:امریکی حکومت نے بھارت کو گوتم اڈانی کی گرفتاری کے وارنٹس سے اب تک باضابطہ طور پر مطلع نہیں کیا۔ بھارت کے ارب پتی صنعت کار و سرمایہ کار گوتم اڈانی پر ایک بڑے سودے میں رشوت دینے کا الزام ہے۔ اس الزام کی بنیاد پر امریکا کی ایک عدالت نے گوتم اڈانی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔

اگر گوتم اڈانی کی گرفتاری کے وارنٹس کے بارے میں امریکی حکومت بھارت کے متعلقہ اداروں کو باضابطہ طور پر مطلع کرتی ہے اور گوتم اڈانی کو امریکا لانے میں دلچسپی کا مظاہرہ کرتی ہے تو ملزمان کی حوالگی کے معاہدے کو بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔

بھارت اور امریکا کے درمیان ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ موجود ہے۔ اس معاہدے کے تحت امریکا بھارتی حکومت کو گوتم اڈانی کے خلاف وارنٹ کی تعمیل کے لیے ثبوت فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔