نوابشاہ (نمائندہ جسارت)حق دو تحریک نوابشاہ کے تحت نوابشاہ شہر میں مختلف سرکاری اسکولوں کے باہر زبردستی امتحانی فیس وصولی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے تفصیلات کے مطابق نوابشاہ شہر بھر کے مختلف سرکاری اسکولوں میں شمشاہی امتحانات کے نام پر غریب والدین کے بچوں سے ششماہی امتحانات کے نام پر پیسے وصول کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں حق دو تحریک نوابشاہ نے شہر بھر کے مختلف اسکولوں کے باہر احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ حق دو تحریک نوابشاہ کے سربراہ کاشف رضا نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر شہید بے نظیر آباد ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریس سے حلف لیں کہ وہ امتحانات کے نام پر بچوں سے پیسے وصول نہیں کر رہے اسکولوں میں بنیادی سہولیات تک دستیاب نہیں ہیں صفائی کے ناقص انتظامات ہیں ایک طرف تو حکومت کہتی ہے جن علاقوں میں آؤٹ آف اسکول بچے زیادہ ہوں ان علاقوں میں داخلہ مہم چلائی جائے۔ ضلع کونسل اور میونسپل کے نمائندوں کو اس مہم میں شامل کیا جائے اور اسکولوں میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائے جائیں لیکن دوسری جانب محکمہ تعلیم ان ساری کوششوں پر پانی پھیر دیتا ہے سرکاری اسکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ یونینز کے ذریعے انتظامیہ کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں ڈپٹی کمشنر چیف مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے اساتذہ کی حاضری اور غیر حاضری کے ڈیٹا کو ہی چیک کر لیں تو تمام تر تحفظات عوام کے سامنے کھل کر آجائیں گے۔انہوں نے اسکولوں میں فرنیچر کی فراہمی کو شفاف بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکولوں کی حالت زار کو درست بنایا جائے اور امتحانات کے نام پر لی جانے والی فیس واپس لی جائے۔