مستونگ(این انی آئی)اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کا تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، شہر کے اہم شاہراوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات کو مسمار، جبکہ تھڑوں، دکانوں کے سامنے لگائے گئے شیڈز ، سائن بورڈز وغیرہ کا خاتمہ کرکے فٹ پاتھ پر رکھے گئے تجاوز شدہ سامان بھی ضبط کرلیا گیاعوامی حلقوں کی جانب سے تجاوزات مافیا کے خلاف پہلی بار موثر کاروائی پر انتظامیہ و چیرمین میونسپل کمیٹی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ریٹائرڈ میر باز محمد مری کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر مستونگ و مجسٹریٹ پرائس کنٹرول کمیٹی محمد اکرم حریفال نے چیئرمین میونسپل ڈاکٹر فیصل منان آبیزئی، ایس ایچ او تھانہ سٹی عبدالفتاح کھیازئی چیف سینٹری انسپکٹر شارخ خان علیزئی کے ہمراہ میونسپل کمیٹی عملہ، لیویزو پولیس فورس کی مدد سے مستونگ شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا۔ گرینڈ آپریشن کے دوران شہر کے اہم شاپراوں مسجد روڈ ، کوئٹہ روڈ، محراب روڈ ، بس اڈہ، اسٹڈیم روڈ پر کانوں کے سامنے قائم کردہ خود ساختہ تجاوزات، دکانوں کے سامنے تعمیرات کو مسمار، جبکہ ریڑھیوں, مرغی فروش قصائیوں کے جالیاں اور دیگر سامان کو تحویل میں لیکر تھانہ منتقل کردیا گیا۔ دریں اثناء شہید سلطان چوک پر حبیب بینک لمیٹڈ کے روڑ پر رکھا ہوا جرنیٹر انجن کو بھی سیل کرتے ہوئے دکانوں کے سامنے روڑ سائیٹ پر قائم کردہ تھڑوں کو ٹریکٹر کے ذریعے بلیڈ لگاکر توڑ دیا گیا۔گرینڈ آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر مستونگ و مجسٹریٹ پرائس کنٹرول کمیٹی محمد اکرم حریفال نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کئی بار دکانداروں کو آگاہ کر دیا کہ دکانوں کے سامنے اور فٹ پاتھوں پر قائم کئے گئے غیر قانونی تجاوزات کا از خود خاتمہ کرے، لیکن تجاوزات مافیا نے انتظامی احکامات کو نظر انداز کر کے انتظامیہ کی رٹ کو بھی چیلنج کر دیا تھا۔ جس پر آج کاروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مستونگ شہر میں ناجائز تجاوزات کی وجہ سے نہ صرف بازار کی روایتی خوبصورتی کو خراب کیا گیا ہے، بلکہ ان قبضہ مافیاں کی وجہ سے بازار میں ٹریفک جام کا مسلہ بھی سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے، بازار میں خواتین و بچوں سمیت عام لوگوں کا پیدل چلنا بھی محال ہو گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ عوام کی مشکلات حل ہونے اور بازاروں سے تجاوزات کی مکمل خاتمے تک انتظامیہ کا اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔اس موقع پر انہوں نے بھرپور تعاون کرنے پر پولیس انتظامیہ، چیرمین میونسپل کمیٹی اور انے تمام عملے کا فردا فردا خصوصی شکریہ ادا کیا۔