پاکستان نے بنگلا دیش بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو8 وکٹوں سے شکست دے دی

112
لاہور: ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان اور بنگلا دیش کے کھلاڑیوں کا گروپ فوٹو

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان نے بنگلا دیش بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو8 وکٹوں سے شکست دیکر چوتھے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنی مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی گزشتہ روز باغ جناح گرائونڈ پر بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 145رنز بنائے محمد سلمان نے 31گینوں پر 43 اور تارف ریحان نے 32گیندوں پر 30رنز بنائے جواب میں پاکستان نے مطلوبہ146رنز کا ہدف 12.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پرمکمل کرلیا پاکستان کی جانب سے محمد صفدر نے 29گینددں پر 41،نعمت اللہ نے 29 گیندوں پر 34اوربدرمنیر نے صرف 9گیندوں پر 28 ناٹ آئوٹ اسکور کیا مہمان خصوصی صوبائی سیکرٹری اسپورٹس پنجاب مظفر خان سیال نے چیئرمین پی بی سی سے سیدسلطان شاہ کے ہمراہ محمد سلمان کومیچ کا ایمرجنگ پلیئرز اور بدرمنیر کومین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔ دوسری طرف شیڈول میچ میں افغانستان کو بھارت کے خلاف واک اوور مل گیا۔غنی انسٹی ٹیوٹ کرکٹ گرائونڈ پرنیپال نے جنوبی افریقا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11رنز سے ہرا دیا ۔سائوتھ افریقا نے ٹاس جیت کرپہلے نیپال کو بیٹنگ کی دعوت دی ،نیپال نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے ، نریش چوہدری نے 57گیندوں پر 80رنز کی بہترین اننگز کھیلی ، ساگرلامانے 29گیندوں پر 40رنز بنائے۔ جواب میں جنوبی افریقا نے 20اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا سکی۔ بھولے بھڈلانے سائوتھ افریقا کی طرف سے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 71گیندوں پر 100رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ لسیبا افریم نے 47 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔