انارکلی سوسائٹی میں پانی کی بندش،رہائشی6ماہ سے اذیت کاشکار

52

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انارکلی سوسائٹی کے مکین گزشتہ 6 ماہ سے واٹر بورڈ کی جانب سے پانی کی بندش کے باعث شدید اذیت کا شکار ہیں، جس کا براہ راست فائدہ ٹینکر مافیا کو پہنچایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے مقامی رہائشی فرحان شمیم نے بتایا کہ عزیزآباد نمبر2 خصوصاً انارکلی سوسائٹی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں مقامی واٹر بورڈ کے اہلکار گزشتہ 6 ماہ سے عوام کوپریشان کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ علاقے میں موجود فلور مل اور دیگر کارخانوں کی جانب سے بھاری رشوت کے عوض واٹر بورڈ کی جانب سے بدستور پانی کی فراہمی جاری ہے جبکہ عام رہائشی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے واٹر بورڈ کے ذمے داران اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کے ساتھ روا رکھے جانے والے ناروا سلوک میں ملوث اہلکاروں کا احتساب کیا جائے اور علاقے میں فوری پانی کی سپلائی بحال کی جائے۔