جی 7کے وزرائے خارجہ مشرقِ وسطیٰ میں استحکام پر متفق

79

روم (انٹرنیشنل ڈیسک) جی 7ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں انسانی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوشش کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کرلیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اعلیٰ سفارت کاروں نے پیر کے روز اٹلی میں اپنا 2روزہ اجلاس شروع کیاتھا،جس میں مصر، اْردن، سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی ۔