انڈونیشیا : شدید بارش ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد ہلاک

95
انڈونیشیامیں تودے گرنے کے باعث مکانات کا نام و نشان مٹ گیا ہے

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتِ حال اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 15 افراد ہلاک اور7 لاپتا ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق سیلاب سے متاثر علاقوں میں امدادی کام جاری ہے۔ ضلع کارو، ضلع پڈانگ لاواس اور ضلع تپانولی سیلاتن میں لینڈ سلائیڈنگ سے 11 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 4 افراد ضلع ڈیلی سردانگ میں سیلاب میں بہ گئے۔ پولیس اور فوج کے ساتھ تقریباً 100ریسکیو اہلکار لاپتا ہونے والے 7 افراد کو تلاش کر رہے ہیں لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے انہیں ریسکیو آپریشن کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔