تشدد کی راہ اپنانے والے خود اپنی قبر کھود رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمن

130

لاہو ر(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نے باربار کہا کہ جو جیتاہے اسے جیتنے دو، ہارنے والوں کو مسلط نہ کرو۔ میئرکراچی سے لے کر عام انتخابات تک فارم 47 کی پیداوار نمائندوں کو مسلط کیا گیا اور عوام کے جمہوری حقوق پر ڈاکا ماراگیا۔ تشدد کی راہ اپنانے والے خود اپنی قبر کھود رہے ہیں۔ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہاکہ یہ بات واضح ہے کہ موجودہ حکومت فارم 47 کی جعلی حکومت ہے اور عام انتخابات میں تحریک انصاف کو کم از کم دو تہائی اکثریت ملی ہے۔ ہنگامی بنیاد پر جوڈیشل کمیشن بناکر فارم 45 کی بنیاد پر عوام کی اصل منتخب کردہ حکومت لائی جائے، عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم قراردی جائے۔