حیدرآباددکن:بھارت کے شہر حیدر آباد (دکن) میں ایک طالب علم اسکول میں لنچ کے دوران حلوہ پوری کھاتے ہوئے گلا بند ہو جانے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ چھٹی جماعت کا طالب علم اپنے ساتھیوں کے ساتھ حلوہ پوری کھا رہا تھا کہ پوری گلے میں پھنس گئی۔
لڑکے کے والد نے بتایا کہ اسکول کی انتظامیہ کی طرف سے کال موصول ہوئی کہ اُس کے بیٹے نے تین پوریاں منہ میں ٹھونس لی تھیں جس کے باعث گلا بند ہو جانے سے اُس کے لیے سانس لینا دوبھر ہوگیا۔ فوری طبی امداد دینے پر بھی حالت نہ سنبھلی تو اُسے قریبی اسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹرز نے اُسے مُردہ قرار دے دیا۔
ڈاکٹرز نے پوسٹ مارٹم کے بعد رپورٹ میں لکھا کہ زیادہ پوریاں کھالینے سے اُس کے گلے میں حلوہ اور پوری پھنس گئی تھی اور سانس کی نالی بند ہو جانے سے وہ سانس لینے کے قابل نہ رہا تھا۔