مذاکرات میں پیش رفت، سنگ جانی سمیت دیگر مقامات پر اجازت ملنے کا امکان

97

اسلام آباد: حکومتی کمیٹی اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے قائدین کے درمیان دھرنے کے مقام کے حوالے سے مذاکرات میں پیشرفت ہونے کے بعد دھرنے کے لئے سنگ جانی سمیت دیگر مقامات پر اجازت ملنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کمیٹی کے درمیان مذاکرات منسٹر انکلیو سوسائٹی میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی رہائش گاہ پر ہوئی،جس میں حکومتی کمیٹی میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیر داخلہ محسن نقوی، امیر مقام اور رانا ثنا اللہ شامل ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے وفد میں اسد قیصر اور شبلی فراز اور بیرسٹر  شامل ہیں۔

دوسری جانب شبلی فراز نے مذاکرات کا حصہ ہونے کومسترد کرتے ہوئے  کہاکہ  جب بھی مذکرات ہوں گے بانی پی ٹی آئی کی تازہ ہدایات کے عین مطابق ہوں گے، اس کے لیے کسی بھی سطح پر کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے، جس کی وجہ سے گزشتہ روز پورے دن مختلف جگہوں پر پی ٹی آئی کارکنا ن اور پنجاب پولیس کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل اور درجنوں کے حساب سے پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔