سونے کی مقامی اور عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہو گئی

109

کراچی: سونے کی مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کے روز سونے کی قیمت میں 41 ڈالر فی اونس کی کمی آئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 2631 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 4100 روپے فی تولہ کی کمی ریکارڈ ہوئی اور نئی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے فی تولہ ہو گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3515 روپے کی کمی آنے سے نئی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے ہو گئی۔

سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس ملک میں چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔