پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی ڈالر 5 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 5 پیسے کی کمی کے بعد 277 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 75 پیسے پر بند ہوا تھا۔