محرابپور،ریٹائرڈ استاد اغوا

100

محراب پور(جسارت نیوز) ٹھری میرواہ پولیس تھانہ کی حدود گاؤںتیلی کے رہائشی ریٹائرڈ استاد آچر حسین چنا دعوت کیلئے گاؤں سے گھوٹکی جاتے ہوئے مبینہ طور پر اغوا ہوگئے،اہل خانہ کے مطابق استاد آچر حسین چنا سکھر سے گھوٹکی کیلئے نکلنے کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہو گیا، انہیں اغوا کیا گیا انکی رہائی کیلئے 50 لاکھ روپے کا تاوان طلب کیا گیا ہے۔ پولیس ہماری مدد کرے۔