پنجاب یونیورسٹی نے پرائم منسٹریونیورسٹی اسپورٹس اولمپیاڈ میں سونے، چاندی کے تمغے حاصل کر لئے

209

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پرائم منسٹر یونیورسٹی اسپورٹس اولمپیاڈ میں خواتین کے شعبوں میں مجموعی طور پر پہلی اور مردوں کے شعبوں میں مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ پنجاب یونیورسٹی کی ٹیموں نے مرد اور خواتین کے ایتھلیٹکس، تیراکی، ٹیبل ٹینس، ہاکی اور بیڈمنٹن کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی، ڈی جی ا سپورٹس جاوید علی میمن نے تقریب میں شرکت کی۔ پنجاب یونیورسٹی کی خواتین بیڈمنٹن ٹیم نے پہلی پوزیشن جبکہ مردوں کی ایتھلیٹکس ٹیم نے 4 طلائی، 9 چاندی اور 3 کانسی کے تمغوں سمیت دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔