قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سہ فریقی مرحلے کا آغاز آج ہو گا

192

راولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سہ فریقی مرحلے کا آغاز آج سے ہو گا ، پہلے 4 روزہ میچ میں پشاور اور سیالکوٹ کی ٹیمیں ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی، قائد اعظم ٹرافی کا پہلا رائونڈ مکمل ہونے کے بعد لاہور وائٹس، سیالکوٹ اور پشاور ریجن نے سہ فریقی مرحلے کیلیے کوالیفائی کیا ہے۔