کراچی(اسپورٹس ڈیسک )سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا کی7 سالہ بیٹی شنایا واوڈا نے سندھ ویمنز سوئمنگ چیمپئن شپ 2024 میں بریسٹ اسٹروک کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا۔ شنایا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی مہارت کو ثابت کیا۔اس کامیابی کی خاص بات یہ ہے کہ شنایا کی عمر صرف 7 سال ہے لیکن انہوں نے بھرپور لگن اور محنت سے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔شنایا نے روزانہ کی انتھک کوششوں کے ذریعے تیراکی میں مہارت حاصل کی اور چیمپئن شپ میں نمایاں مقام حاصل کیا۔یہ کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ ان کے خاندان اور ملک کے لیے بھی فخر کا باعث ہے۔