پی ٹی اے نے غیر قانونی وی پی اینز بند کرنے کا دوسرا ٹرائل شروع کردیا

302

اسلام آباد:پی ٹی اے کی جانب سے غیر قانونی وی پی اینز بند کرنے کا دوسرا ٹرائل شروع کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فائر وال استعمال کرتے ہوئے ملک میں غیر قانونی وی پی اینز بند کرنے کا دوسرا ٹرائل شروع کردیا ہے۔ اس 2 روزہ ٹرائل کے دوران ملک میں غیر رجسٹرڈ (غیر قانونی) وی پی اینز کو بند کرنے کی پریکٹس کی جائے گی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا باضابطہ آغاز یکم دسمبر سے شروع کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی جانب سے ملک  میں وی پی اینز کو رجسٹرڈ کروانے کے لیے 30 نومبر تک کی مہلت دی گئی تھی، جس کے بعد یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو بند کرنا شروع کردیا جائے گا۔