بیلاروس کے صدر کا دورہ: ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، عطا تارڑ

107
We never put the issue

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کاکہنا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا پاکستان آنا خوش آئند ہے،اس دورے پر  دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں کے حوالے سے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں جسکے نتیجے میں تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بیلارس کے صدر کے دورے کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کر چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر، برآمدات، آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، دوست ممالک کی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خیال رہےکہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو 68 رکنی وفد کے ہمراہ 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے،جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے نورخان ایئربیس پر ان کا استقبال کیا تھا۔