بیلاروسی صدر کی آج پاکستان آمد : اہم ملاقاتیں ، تجارتی تعاون بڑھانے پر غور

240

اسلام آباد: بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سرکارے دورے پر آج پاکستان پہنچے گے ، صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقاتیں ہوں گی ، جس میں تجارتی فروغ پر غور کیا جائے گا ۔

حکومتی زرائع کے مطابق بیلا روس کا وزارتی وفد وزیر خارجہ میکسم رائزرنکوف کی قیادت میں اسلام آباد میں پہلے ہی پہنچ چکا ہے جن کا استقبال وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ شفقت علی خان نے کیا ہے ۔

بیلا روس میں پاکستانی سفیر سجاد حیدر خان بھی وفد کے استقبال کے موقع پر موجود تھے ، وفد میں 8 وزراء  ، 43 تجارتی افراد کےساتھ 68 افراد  اس دورے میں شامل ہیں ۔

وفد کے اس سرکاری دورے کے دوران پاکستان اور بیلاروس میں ٹریڈ روڈ میپ پر دستخط کیے جائیں گے، فریقین میں مختلف شعبوں میں 4مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے جن میں زراعت، تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، ادویات سازی شامل ہیں۔

دونوں ملکوں میں مشترکہ طور پر الیکٹرک بسوں کی پیداوار کے منصوبے کو حتمی شکل دینے پر بھی غور ہو گا، زرعی مشینری اور ٹریکٹرز کی تیاری کی صنعت میں تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا جبکہ تجارت، سرمایہ کاری، سکیورٹی و دفاعی تعاون، خطے و عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔