ملک بھر سے پولیو کے 4 نئے کیسز رپورٹ

219

پشاور: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جن میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سے 2 کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے اور 2 کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے بھی 8 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق مزید 4 کیسز کے بعد رواں سال پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔