جیل میں بیٹھا شخص عوام کی زندگی اجیرن کر رہا ہے، رہنما پیپلز پارٹی

107

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کاکہنا ہےکہ جیل میں بیٹھا شخص عوام کی زندگی اجیرن کر رہا ہے،تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے احتجاج میں خیبر پختونخواہ کا سرکاری مال استعمال کیا جارہاہے۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیاست ختم ہوئی، سندھ سے کوئی ایک قافلہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے لیے نہیں نکلا ہے، پی ٹی آئی ملک میں امن برباد کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ عوام نے بانی پی ٹی آئی کی احتجاج کرنے کی کال کو مسترد کردیا، عمران خان خود کو جیل سے نکلوانے کے لیے جہدوجہد کررہے ہیں، عوام پی ٹی آئی کی سیاست سے تنگ آچکی ہے۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کی اہلیہ اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پوری کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں، خیبر پختونخوا ( کے پی کے ) سے آنے والے قافلوں کا مختلف مقامات پر پولیس سے آمنا سامنا ہوا ہے، جس میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک کانسٹیبل جاں بحق ہوا ہے۔