تل ابیب: لبنان میں مزاحمتی عسکری تحریک حزب اللہ نے اسرائیل کے دارالخلافہ تل ابیب میں اشدود بحری اڈے کو نشانہ بناتے ہوئے 340 میزائل داغے، جس کے نتیجے میں 11افراد زخمی ہوئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق حزب اللہ نے جنوبی اسرائیل میں اشدود بحری اڈے کو نشانہ بنانے کے بعد کہا ہے کہ یہ پہلا حملہ تھا جس میں میزائلوں اور ڈرون حملوں کا استعمال کرتے ہوئے فوجی ہدف کونشانہ بنایا۔
حزب اللہ کے حملے کے بعد یورپی یونین کے اعلی سفارتکار نے جنگ بندی کی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ حزب اللہ جنگ بندی کے حوالے سے معاملات کو حل کرے، اگر فوری جنگ بندی نہ ہوئی تو آگے چل کر یہ بہت بڑی خونی جنگ میں تبدیل ہوجائے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے جارحانہ کارروائی کرتے ہوئے حزب اللہ کے 29افراد کو شہید کیا تھا، جس پر حزب اللہ نے آج جوابی کارروائی کی ہے۔