احتجاجی مظاہروں کو روکنے پر حکومت کو یومیہ  190 ارب روپے کا نقصان

98
Loss-making institutions will be privatized

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے  اپوزیشن کے احتجاج پر خرچ ہونے والی رقم  کے حوالے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج کوروکنے پر تقریبا روزانہ 190 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وفاقی وزیرخزانہ نے کہاکہ  امن برقرار رکھنے کے لیے حکومت کو ٹول پلازے اور دیگر راستے بند کرنے کی وجہ سے ٹیکس وصولیوں میں نقصان اٹھانا پڑتا ہے، احتجاج مظاہروں کو روکنے کے لیے ایک طرف تو راستے بند کرنے پڑتے ہیں تو دوسری جانب سیکیورٹی فورسز میں بے پنا اضافہ کرنے پر اخراجات کرنے پڑتے ہیں۔

انہوں نےمزید کہاکہ یہ سارے کام سرانجام دینے پر قومی خزانے کو کافی خسارہ برداشت کرنا پڑتا ہے، آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں نقصانات اس کے علاوہ ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ احتجاج کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری متاثر ہونے سے روزانہ 3 ارب روپے نقصان ہوتا ہے، احتجاج کے باعث صوبوں کو ہونے والے نقصانات الگ ہیں، صوبوں کو زرعی شعبے میں روزانہ نقصان 26 ارب روپے کا ہوتا ہے، صوبوں کو صنعتی شعبے میں ہونے والا نقصان 20ارب روپے سے زیادہ ہے۔