اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیس؛ اعظم سواتی کیخلاف ازخود نوٹس نمٹادیا گیا

142
save the country

اسلام آباد:عدالت عظمیٰ نے اختیارات کے ناجائز استعمال کے کیس میں اعظم سواتی کے خلاف ازخودنوٹس نمٹادیا۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، جس میں جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ اعظم سواتی کے خلاف فوجداری واقعے پر مقدمات درج ہوئے تھے تو اس میں ان کی جائدادوں کے معاملات کہاں سے آئے اگرچہ انہوں نے بطور وزیر کوئی اچھا کام نہیں کیا۔

دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فوجداری  واقعے پر ابھی ٹرائل چل رہا ہے۔

سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان نے ہدایت کی کہ اعظم سواتی کے ٹیکس یا جائدادوں سے متعلق معاملات کو متعلقہ محکمے دیکھیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اعظم سواتی پر بطور وزیر اپنے آفس کے غلط استعمال کا الزام تھا۔

بعد ازاں عدالت نے اختیارات کے ناجائز استعمال کا از خود نوٹس کیس نمٹا دیا۔