یونیورسٹی آف میرپور خاص میں پہلے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

25

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) میرپورخاص کی پہلی سرکاری یونیورسٹی آف میرپورخاص کے پہلے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 750 سے زائد طالب علموں نے شرکت کی،ٹیسٹ کے نتائج آج شام کو ہی جاری کردیے جائیں گے تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف میرپورخاص جو کہ میرپورخاص کی پہلی سرکاری خودمختار یونیورسٹی ہے جس کا قیام ایک سال قبل عمل میں آیا جس کا پہلا انٹری ٹیسٹ منعقد کیا گیا جس میں 750 سے زائد امیدواروں نے شرکت کی ٹیسٹ کے لیے کْل 26 بلاک بنائے گئے جس میں سے 19 بلاک بوائز اور 9 بلاک گرلز کے شامل تہے ٹیسٹ میں 24 فیصد گرلز امیدواروں نے شرکت کی ٹیسٹ دینے والوں میں میرپورخاص کے علاوہ تھرپارکر،کھپرو،عمرکوٹ،جھڈو اور ٹندو الہیار کے علاوہ دیگر اضلاع کے امیدواروں نے حصہ لیا اس حوالے سے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رفیق میمن نے میرپورخاص دویڑن کی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف میرپورخاص نے اپنا پہلا پری انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا ہے پری انٹری ٹیسٹ کے لیے 1300 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 750 سے زائد امیدوار ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں اور یونیورسٹی کا نیا بیج جنوری 2025 سے شروع ہوگا۔